رلچسپ معلو مات

keep like share and comment       🌏 *معلوماتی دُنیا ” انوکھی اور دلچسپ “*

✍🏻 *خون کے دباؤ کی کمی کو لوبلڈپریشر کہتے ہیں۔*

💫 *اس مرض میں خون کا دباؤ کم ہو جاتا ہے اور یہ کوئی مستقل مرض نہیں ہے جب کبھی دل کے سکڑنے میں کمزوری پیدا ہو جاتی ہے یا عروق شعریہ کشادہ ہو جاتی ہیں تو خون کا دباؤ کم ہو جاتا ہے۔*

💫 *اس کے علاوہ جب جسم میں خون کی مقدار کم ہو جاتی ہے تو خون کا دباؤ بھی کم کم ہوجاتا ہے۔*

💫 *تمام پرانے امراض جیسے سل، نمونیا، میعادی بخار میں  جبکہ مریض کا دل کمزور ہو جاتا ہے خون کا دباؤ گھٹ جاتا ہے۔*

💫 *خون کے دباؤ میں کمی آ جانے سے مریض کمزوری محسوس کرتا ہے متلی چکر کی شکایت پیدا ہو جاتی ہے اور کبھی مریض خون کے دباؤ کی کمی کی وجہ سے بیہوش ہو جاتا ہے۔*

💫 *اگر خون کے دباؤ میں کمی عرصہ تک باقی رہے تو مریض بے حد کمزوری محسوس کرنے لگتا ہے اس کا دل کسی میں نہیں لگتا وہ جلد تھک جاتا ہے اس پر سستی غالب رہتی ہے اس کے ہاتھ پاؤں عموماً ٹھنڈے رہتے ہیں اور وہ سردی سے گھبراتا ہے۔*

💫 *اگر خون کے دباؤ میں کمی عارضی ہو تو مریض کو چت لٹا کر اس کے سر کے نیچے سے تکیہ نکال دیں اور پانیتی کو ذرا اونچا کر دیں کبھی کبھی اس تدبیر سے سکون ہو جاتا ہے۔*

💫 *اگر خون کے دباؤ کی کمی مستقل ہو تو مریض کو آرام کرنے کی ہدایت کریں اس کو قوت دینے والی حیوانی غذاؤں کے ساتھ تازہ پھل اور خشک میوے کھلاییں مضر قلب غذاؤں سے بچیں۔*
#T.F

Comments

Popular posts from this blog

Kashkol-e-gadai|takveeer2917blogspot

ہر تنہائی سکون نہیں ہوتی