رب کی عطا کردہ عورت کی فطری خوبیاں||takveeer2917blogspot
مرد کو سمجھنے کی جتنی صلاحیت پاک نے عورت کو بخشی ھے
مرد کو اس کی ھوا بھی نہیں لگی
مرد کے معاملے میں اللہ پاک نے عورت میں وہ Sensor لگایا
جو دھواں سونگھ کر آگ کی خبر دیتا ھے "MBA شوھر دوست کو گھر لاتا ھے
اور مڈل پاس بیوی اس کو دس منٹ میں بتا دیتی ھے کہ اس کی نظر ٹھیک نہیں "
عورت میں مرد کے بارے میں اتنی Applications رکھی گئی ;ھیں کہ
-وہ مرد کی نظر پڑھ سکتی ھے ،
-اس کی چال پڑھ سکتی ھے ،
-اس کے الفاظ پڑھ سکتی ھے ،
یہاں تک کہ وہ مرد کی مصنوعی اور حقیقی مسکراھٹ کے -فرق ک دن اور رات کی طرح جانتی ھے
-جھوٹ پکڑنے والی مشین کو دھوکا دیا جا سکتا ھے ،
-عورت کو دھوکا دینا ناممکن ھے ،
-وہ مروت سے چپ کر جائے تو اس کی مہربانی ھے ،
-جھگڑا دفتر میں ھوتا ھے
-اور اس کی خبر وہ آپ کا مُکھڑا دیکھ کر دے دیتی ھے
-آپ ٹریفک وارڈن سے لڑ کر مسکراتے ھوئے گھر میں داخل ھو
-مگر وہ اچانک پیچھے سے آ کر کہتی ھے
" کس سے لڑ کر آئے ھیں ؟ "
-جس رب نے عورت کو جسمانی طور پہ نازک بنایا ھے
-اس رب نے نفسیاتی طور پر عورت کو بڑا قوی بنایا ھے
-پیغمبروں کی حفاظت عورت کو سونپی گئی ھے
کتنے بڑے امتحان کے لئے بھولی بھالی مریم علیہ السلام کو چنا گیا ھے
" موسی علیہ السلام کی ماں سے کیا کام لیا ؟
موسی علیہ السلام کی 9 سال کی بہن سے کیا کام لے لیا ؟
فرعون کی بیوی سے کیا کام لے لیا ؟
اور شیخِ مدین کی بیٹی نے باپ کے سامنے اجنبی موسی کا پورا Curriculum بیان کیا تھا یا نہیں ؟
کیا وہ ان کو جانتی تھی ؟
اسے کیسے پتہ چل گیا کہ وہ مارشل آرٹس کے ماھر ھیں
اور امین بھی ھیں اور حیاء والے بھی ھیں،
جس اللہ نے عورت کو جسمانی طور پہ کمزور بنایا ھے
اسی اللہ نے ہی اسے نفسیاتی طور پر بہت مضبوط بھی بنایا ہے..!
لہذا عورتوں کو ہر لحاظ سے کمزور سمجھنا یہ مردوں کی غلط فہمی ہے ۔
اور ایک عورت کو وہی مقام دینا چاہیے
جو ایک مرد اپنے لیے حاصل کرنا چاہتا ہے ۔
اس کی عزت اس کا احترام ایسے ہی ضروری ہے
جیسے وہ اپنے لیے دوسروں سے سوچتا ہے ۔
اللہ تعالیٰ ہمیں دین اسلام کے عطا کردہ حقوق و فرائض کی تعلیم حاصل کرنے اور ان کو عملی طور پر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے
آمین ثم آمین یا رب العالمین
جزاک اللہ خیرا
#T.F

Comments
Post a Comment